Thursday, April 25, 2024

شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت پیر تک ملتوی

شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت پیر تک ملتوی
May 18, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت پیر تک ملتوی ہو گئی۔ ملزمان کے بیانات قلمبند نہ ہو سکے ۔ عدالت نے وکیل صفائی کو آخری موقع دیتے ہوئے حکم دیا کہ پیر کو ملزمان کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے بیانات قلمبند نہ ہو سکے ۔ دوران سماعت ملزمان کو دیئے گئے سوالنامے پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے اعتراض اٹھایا ، خواجہ حارث نے کہا کہ کچھ سوالوں کی سمجھ نہیں آرہی، درستگی کرنی ہے۔ جج محمد بشیر نے کہا کہ آخری موقع دے رہے ہیں ،پیر کو ملزمان کے بیانات قلمبند ہوں گے۔ العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت پیر کی بجائے منگل کو ہوگی ۔ استغاثہ کے گواہ واجد ضیا منگل کو پیش ہوں گے اور ان پر جرح کی جائے گی۔