Tuesday, May 7, 2024

شریف فیملی کے تمام افراد لٹیرے اور اشتہاری ہیں، مُراد سعید

شریف فیملی کے تمام افراد لٹیرے اور اشتہاری ہیں، مُراد سعید
December 8, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر مواصلات مُراد سعید نے اپوزیشن پر تنقیدی وارکرتے ہوئے کہا، شریف خاندان کے تمام افراد لٹیرے اور اشتہاری ہیں۔

وفاقی وزیر مُراد سعید نے اپنے بیان میں کہا، ملتان جلسے میں ان کی ناکامی دیکھی، عمران خان نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ یہ نورا کشتی کرتے ہیں، گلگت بلتستان میں عوام نے ان کو مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف ٹی وی پر کھیلتے ہیں،جلسے ان کے ناکام ہیں۔ پاکستانی قوم انہیں جانتی ہے کہ یہ لٹیرے ہیں، آر ہوا نہ پار، کیا پی ڈی ایم نے مریم کا بیانیہ مسترد کر دیا؟۔ انتظار فرمائیے! استعفے ہنوز دلی دور است۔۔۔