Friday, April 19, 2024

شریف خاندان کیخلاف مزید ثبوت اکٹھے کرنے نیب لاہور کی ٹیم لندن روانہ

شریف خاندان کیخلاف مزید ثبوت اکٹھے کرنے نیب لاہور کی ٹیم لندن روانہ
December 13, 2017

لاہور (92 نیوز) شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کے حوالے سے نیب کی ٹیم مزید ثبوت اکٹھے کرنے کے لئے لندن روانہ ہو گئی۔
نیب کی دو رکنی ٹیم لندن میں نواز شریف خاندان کے زیر ملکیت فلیٹس اور فلیگ شپ کمپنیز کے حوالے سے مواد اکٹھا کرے گی۔
نیب کی تحقیقاتی ٹیم تقریبا ایک ہفتہ لندن میں قیام کرے گی اور مختلف ذرائع سے ثبوت حاصل کرے گی۔
ان ثبوتوں کی بنیاد پر احتساب عدالت میں ضمنی ریفرنس بھی دائر کیا جا سکتا ہے۔