Thursday, April 25, 2024

شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز،احتساب عدالت کی مدت میں توسیع کیلئے درخواست

شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز،احتساب عدالت کی مدت میں توسیع کیلئے درخواست
July 9, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کو نمٹانے کی مدت میعادمیں توسیع  ، فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنس سے علیحدگی کے لیے عدالت عظمیٰ کو خط لکھ دیا ۔ احتساب عدالت کی جانب سے سپریم کورٹ میں لکھے خط میں کہا گیا ہے کہ آخری مرتبہ ملی توسیع کا زیادہ وقت ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت میں گزر گیا ، جس کا فیصلہ ہوچکا ہے تاہم ابھی العزیزیہ ، فلیگ شپ اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز زیر التوا ہیں جن کیلئے مدت میعاد میں مزید توسیع دی جائے ۔ احتساب عدالت کے جج کی جانب سے لکھے خط میں شریف خاندان کیخلاف زیر التوا ریفرنسز سے علیحدہ کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے ایون فیلڈ ریفرنس میں فیصلہ دے چکا ہوں  ،  اسی ملزم کیخلاف باقی دو ریفرنسز کو سننا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ ملزمان کے وکلا نے بھی میری ذات پر اعتراض اٹھایا ہے۔