Thursday, March 28, 2024

شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت

شریف خاندان کیخلاف  ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت
July 2, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں جاری ہے۔ مریم نواز اور کپٹن  صفدر کے وکیل  امجد پرویز  تیسرے روز بھی اپنے حتمی دلائل جاری رکھیں گے۔ آج کلثوم نواز کی نئی تصدیق شدہ میڈیکل رپورٹ پیش کی جائیگی۔ گزشتہ سماعت پر حتمی دلائل دیتے ہوئے مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے کہا کسی مرحلے پر شریف فیملی کا پراپرٹی سے تعلق ہو سکتا ہے ، نواز شریف کا نہیں۔ دوران سماعت وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا نواز شریف لندن فلیٹس کے مالک ہیں نا ہی 1993 سے قابض ہیں۔ امجد پرویز نے کہا نیب کی جانب سے مظہر رضا بنگش کا ایک لیٹر پیش کیا گیا، نیب کی جانب سے 6 ستمبر 2017 کو اس گواہ کی شہادت پیش کی جبکہ اس کا بیان حلفی کو نیب 30 اگست کو موازنہ کر چکی تھی جو دستاویزات مظہر بنگش کی جانب سے جمع کروائی گئی وہ فوٹو کاپی کی صورت میں تھیں۔ امجد پرویز نے کہا کوین بینچ کے فیصلے کی کاپی قابل قبول شہادت ہی نہیں، آڈر کوین بینچ کا ہے مگر عدالتی ریکارڈ کا پاکستانی قانون شہادت کے تحت آئے گا۔ اس حوالے سے قاونون شہادت بہت واضح ہے۔ عدالت نے یہ دیکھنا ہے کہ کوین بینچ کا فیصلہ قابل قبول شہادت ہے کہ نہیں۔