Saturday, April 20, 2024

شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر نیب لاہور کے چھاپے، ریکارڈ ضبط

شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر نیب لاہور کے چھاپے، ریکارڈ ضبط
February 15, 2020

لاہور (92 نیوز) نیب لاہور نے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے مار کر کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ سمیت اہم ریکارڈ قبضے میں لیا۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے بھی چھاپوں کی تصدیق کردی۔

نیب لاہور کے مطابق عدالت سے اجازت کے بعد چھاپے مارے گئے، نیب نے چھاپے ماڈل ٹاؤن میں 55 کے اور 91 ایف دفاتر پر مارے۔

ذرائع کے مطابق نیب کو شریف فیملی کی بے نامی کمپنی یونی ٹاس، وقار ٹریڈنگ سمیت دیگر سے متعلق ریکارڈ مطلوب ہے۔ چھاپے شہباز شریف کیخلاف نیب میں زیر تحقیقات ٹی ٹی سکینڈل میں اہم ریکارڈ کی موجودگی کی اطلاع پر مارے گئے۔

علاوہ ازیں رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ شریف فیملی کی کمپنیوں پر چھاپے خوف وہراس پھیلانے کے لیے مارے گئے، حکومت اداروں کوذاتی خواہشات کیلئے استعمال کر رہی ہے، مریم نواز کا حق ہے والد کے علاج کے لئے جائیں، حکومت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالے۔