Thursday, May 2, 2024

شریف خاندان نے معاشی دہشتگردی سے معیشت کو لہولہان کیے رکھا ، فردوس عاشق اعوان

شریف خاندان نے معاشی دہشتگردی سے معیشت کو لہولہان کیے رکھا ، فردوس عاشق اعوان
May 17, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا شریف خاندان نے معاشی دہشتگردی سے عوام اور معیشت کو لہولہان کیے رکھا ۔ آج سائنسدان بن کر حکومت پر تنقید کرنے والے کس منہ سے عوام کے پاس جانے کی بات کرتے ہیں۔ وزیراعظم کی معان خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا معیشت کو اس حال تک پہنچانے والے ڈالر پر سوال کر رہے ہیں۔ 8ماہ کی حکومت سے 70 سال کا حساب نہیں مانگا جا سکتا۔ امریکی ڈالر بے قابو ہوا تو اپوزیشن نے حکومت پر چڑھائی کر دی۔ حزب اختلاف نے مطالبہ کیا ہے دیوالیہ ہونے سے قبل عمران خان اقتدار چھوڑ دیں۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ روپے کی قدر جان بوجھ کر گرائی جارہی ہے،غریب کے پاکستان کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا، امیروں کو ایمنسٹی اسکیم دی جارہی ہے، اسٹیٹ بینک میں آئی ایم ایف کا آفس کھول دیا گیا۔ حمزہ نے کہا نالائق ترین حکومت نے ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچا دیا، احسن اقبال بولے "نیا پاکستان"نے روپیہ 50 فیصد گرا کے معاشی غلامی کی بنیاد رکھ دی، عظمیٰ بخاری نے کہا معاشی ارسطو اسدعمر ناکام،اب حماد اظہرکے مستعفی ہونے کی باری ہے، پیپلزپارٹی کےنیئربخاری نے کہا روک سکو تو روک لو ڈالر 151 روپے کا ہو گیا ہے۔