Thursday, May 2, 2024

شریف خاندان ایون فیلڈ کے علاوہ برطانیہ میں کھربوں کی جائیدادوں کا مالک ہے ، برطانوی اخبار

شریف خاندان ایون فیلڈ کے علاوہ برطانیہ میں کھربوں کی جائیدادوں کا مالک ہے ، برطانوی اخبار
June 24, 2018
لندن (92 نیوز) ایون فیلڈ فلیٹس سے انکاری شریف خاندان کی مزید کئی جا ئیدادیں سامنے آگئیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے کہا کہ شریف خاندان ایون فیلڈ کے علاوہ بھی برطانیہ میں کھربوں کی جائیدادوں کا مالک ہے ۔ برطانوی اخبار کےمطابق لندن کے انتہائی پوش علاقے میں واقع ایون فیلڈ کے چار فلیٹس کو ملا کر اب ایک منشن کی شکل دے دی گئی ہے جو کسی شاہانہ محل سے کم نہیں جس کی قیمت  سات ملین ڈالر ہے۔ یہی نہیں شریف فیملی کی جانب سے چھپائی گئی جائیدادوں کی کل لاگت تقریبا تیس ملین پاونڈ ہے جن میں لندن کی علاقے سینٹ جارج وارف میں ڈریک ہاوس جس کی قیمت آٹھ ملین پاونڈ ، کڈوگن سکوئیر2.4 ملین  ڈیوک سٹریٹ مینشن 2.1 ملین پاونڈ  ایٹن پیلس سات ملین پاونڈ جبکہ ایٹن سکوئیر لندن کی مالیت تین ملین پاونڈ ہے۔ اس کے علاوہ کچھ ایسی بھی جائیدادوں کا ذکر کیا گیا  جو شریف خاندان کی جانب سے  چھپائی گئی ہیں جن میں سر فہرست لندن کے علاقے کنگسٹں برج کے رہائشی علاقے ون ہائیڈ پارک میں ایک جائیداد ہے جو حسن نواز تینتالیس  ملین ڈالر میں بیچ چکے ہیں۔