Friday, May 10, 2024

شریف خاندان اور آصف زرداری کیلئے منی لانڈرنگ میں ایک ہی گروپ ملوث ‏ہونے کا انکشاف

شریف خاندان اور آصف زرداری کیلئے منی لانڈرنگ میں ایک ہی گروپ ملوث ‏ہونے کا انکشاف
April 25, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ایک کے بعد ایک پردہ اٹھنے لگا، شریف خاندان اور آصف زرداری کیلئے منی لانڈرنگ میں ایک ہی گروپ ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

دونوں بڑے سیاسی خاندانوں کیلئے منی لانڈرنگ کرنے والے منی ایکسچینجر ، بینکرز اور افراد ایک دوسرے سے معلومات شیئر بھی کرتے تھے ، آصف زرداری اور فریال تالپور کیلئے منی لانڈرنگ میں ملوث قادرمری اور ابوبکر اہم مہرے تھے ، اداروں کو ثبوت مل گئے۔

انکشافات کی روشنی میں یہ افرادشریف اور زرداری خاندان کی منی لانڈرنگ سے متعلق ایک دوسرے کو بتاتے بھی رہتے تھے،چھ قریبی ساتھیوں نے آصف زرداری اور فریال تالپورسمیت اہم افراد  کیلئے منی لانڈرنگ میں کردار ادا کیا۔

ذرائع نے بتایا منی لانڈرنگ میں قادر مری اور ابوبکر کے ملوث ہونے سے متعلق اہم اداروں نے ثبوت حاصل کر لئے،جن کی گرفتاری جلد متوقع ہے، جبکہ ابوبکر نے ضمانت قبل ازگرفتاری کرا رکھی ہے۔

دوسری جانب شریف خاندان سے متعلق تین ایسے افراد کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے،جن میں سے دو کا تعلق بینکنگ سے رہا جبکہ تیسرا جعلی اکاؤنٹ کھلوانےاور منی لانڈرنگ میں کردار ادا کرتا رہا۔