Wednesday, May 8, 2024

شریف برادران کے خلاف ایل ڈی اے کے پلاٹوں کی تحقیقات کا عمل تیز

شریف برادران کے خلاف ایل ڈی اے کے پلاٹوں کی تحقیقات کا عمل تیز
February 14, 2019
لاہور (92 نیوز) شریف برادران کے خلاف ایل ڈی اے کے پلاٹوں کی تحقیقات کا عمل تیز ہو گیا۔ شہباز شریف کی دو کیسزمیں ضمانت ہونے کے باوجود شریف برادران تاحال نیب کے ریڈار پر ہیں۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف اور شہبازشریف کے خلاف ایل ڈی اے کے پلاٹوں کی تحقیقات کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ قائداعظم سولرپاور، صوبے بھر کے ڈی ایچ کیوز میں کرپشن کی انکوائریز پر بھی تفتیش کا عمل تیز کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف، شہبازشریف، خواجہ سعدرفیق، عبدالعلیم خان اور کئی سیاسی شخصیات کے خلاف انکوائریز پر تفتیش کا عمل جاری ہے۔ ڈی جی نیب نے انویسٹی گیشن افسران کو دوسو سے زائد ہائی پروفائل انکوائریز تین ماہ میں مکمل کرنے کا ٹارگٹ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے سیاسی شخصیات، بیوروکریٹس اور سرمایہ کاروں کے خلاف شکنجہ سخت کر دیا ہے۔