Monday, September 16, 2024

شریف برادران کی کمپنیاں ہی کیوں ہمیشہ فائدے میں رہتی ہیں ؟ اعتزاز احسن

شریف برادران کی کمپنیاں ہی کیوں ہمیشہ فائدے میں رہتی ہیں ؟ اعتزاز احسن
April 11, 2016
اسلام آباد (92نیوز) اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شریف برادران کی کمپنیاں ہمیشہ ہی فائدے میں رہتی ہیں۔ پاناما لیکس میں نام آیا تو حسین نواز نے اسے اپنی جائیداد قرار دے دیا۔ نواز شریف کے صاحبزادے نے جائیداد اپنے پیسوں سے نہیں خریدی۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن حکومت پر پھٹ پڑے۔ سوال اٹھایا کہ شریف برادران کی ہی کمپنیاں کیوں ہمیشہ فائدے میں رہتی ہیں۔ پاناما لیکس میں نام آیا تو حسین نواز نے ذاتی جائیداد ہونے کا کہہ دیا جبکہ انہوں نے یہ جائیداد اپنے پیسوں سے نہیں خریدی۔ شریف خاندان کے ہاتھ پارس کا پتھر ہے۔ یہ لوگ جسے ہاتھ لگاتے ہیں وہ سونا بن جاتی ہے۔ اعتزاز احسن نے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں دی گئی ملازمتوں پر بھی جذباتی انداز میں وضاحت پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ یوسف رضا گیلانی نے صرف ملازمتیں دیں۔ کوئی فرضی کمپنیاں نہیں بنائیں۔ سمجھ نہیں آتی وزیراعظم کو ایک بینک کیوں اتنی سہولیات دیتا ہے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے ساتھ خفیہ معاہدہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ صدیق الفاروق نے بتایا تھا کہ میاں صاحب 1996ءمیں پارک لین میں رہتے تھے جبکہ یہ علاقہ دنیا کا مہنگا ترین علاقہ ہے۔