Thursday, April 18, 2024

شریف برادران کی ایک اور شوگر ملز کیخلاف انکوائری شروع

شریف برادران کی ایک اور شوگر ملز کیخلاف انکوائری شروع
July 22, 2019
لاہور ( 92 نیوز) نیب لاہور نے شریف برادران  کی ایک اور شوگر ملز کے خلاف انکوائری شروع کردی ، برادر شوگر مل کے خلاف عدم ادائیگی پر انکوائری شروع کی گئی ہے  ، دوسری جانب اسی شوگر مل کے سابق سی ای او میاں بشیر نے نیب نوٹسز کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنچ  کردیے۔ نیب کی جانب سے شریف برادران  کے خلاف گھیرا مزید تنگ  کر دیا گیا ، شریف برادران کی ایک اور شوگر ملز کے خلاف انکوائری شروع کردی ، انکوائری برادرز شوگر ملز کی عدم ادائیگی سے متعلق شروع کی گئی ہے۔ نیب  نے سابق سی ای او برادرز شوگر ملز میاں بشیر سے ادائیگیوں سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا    ، دوسری جانب شوگر ملز کے سابق سی ای او میاں بشیر نے نیب نوٹسز لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار  کیا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے گنے کے کسانوں کو عدم ادائیگی سے متعلق انکوائری شروع کی گئی ہے۔ شوگر ملز کی جانب سے ادائیگی کا معاملہ نیب کے دائرہ اختیار سے باہر ہے  تو وہیں کسانوں کو ادائیگیوں سے متعلق عدالت عظمیٰ فیصلہ بھی جاری کر چکی ہے ،   نیب انکوائری  کو کالعدم قرار دیکر نوٹسز منسوخ کرنے  کی استدعا کی گئی  ہے۔