Saturday, May 18, 2024

شریف برادران اور زرداری پولیس کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کرتے ہیں :عمران خان 

 شریف برادران اور زرداری پولیس کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کرتے ہیں :عمران خان 
May 26, 2015
پشاور(92نیوز)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹائون میں گولیاں چلانے والوں کو بےگناہ قرار دیا گیا تو ڈسکہ کا واقعہ ہوگیا،شریف برادران اور زرداری پولیس کو سیاسی انتقام کےلئے استعمال کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پشاور میں پولیس لائنز اور ماڈل پولیس سٹیشن گلبرگ کا دورہ کیا۔ کپتان کو خیبرپختونخوا پولیس میں ہونے والی اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ماڈل ٹائون لاہور میں سو لوگوں پر گولیاں چلانے والوں کو جے آئی ٹی رپورٹ میں بے گناہ قرار نہ دیا جاتا تو ڈسکہ کا واقعہ نہ ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ  شریف برادران اور زرداری پولیس کو سیاسی انتقام کےلئے استعمال کررہے ہیں۔ کپتان نے دورہ پشاور کے دوران ریڈیو خیبرپختونخوا پر عوامی مسائل بھی سنے،مختلف سوالات کے جوابات میں عمران خان نے کہاکہ پشاور شہر کو ترقی یافتہ بنائیں گے۔ کچہری کو شہر سے باہر منتقل کرکے اس مقام پر پارک بنایا جائے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہیں بڑھائی جارہی ہیں جبکہ چار سو پولیس اہلکاروں کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پرملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔