Friday, May 3, 2024

شرپسندوں نے بھارت کی تاریخی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ویب سائٹ ہیک کر لی

شرپسندوں نے بھارت کی تاریخی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ویب سائٹ ہیک کر لی
May 22, 2018
نئی دہلی (92 نیوز) علی گڑھ یونیورسٹی سے قائد اعظم کا پورٹریٹ بھی غائب کرنے کے بعد بھارتی شرپسندوں کا ایک اور اوچھا ہتھکنڈا سامنے آ گیا۔ بھارت کی تاریخی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ویب سائٹ ہیک کرلی۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی ہے جب سائٹ وزٹ کرنے کے لیے یو آر ایل ایڈریس کو سرچ کیا جاتا ہے تو سائٹ اوپن ہونے کے بجائے اس پر ہیپی برتھ ڈے پوجا لکھا ہوا آتا ہے۔ ویب سائٹ ہیک کر لینے کی وجہ سے وہاں کے طلبہ میں ہلچل مچ گئی ہے اور سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہو رہی ہے۔