Friday, April 26, 2024

شرپسند عناصر مذہب کا سہارا لے کر امن تباہ کر رہے ہیں:چودھری نثار

شرپسند عناصر مذہب کا سہارا لے کر امن تباہ کر رہے ہیں:چودھری نثار
April 24, 2015
وارسک(ویب ڈیسک)وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے مگر بدقسمتی سے شرپسند عناصر مذہب کا سہارا لے کر امن تباہ کر رہے ہیں کہتے ہیں  سکیورٹی فورسز نے بے انتہا قربانیاں دی ہیں دہشت گردوں  کا خاتمہ کرنے کےلئے قوم کی نظریں فورسز پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وارسک میں ایف سی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران خطاب میں چودھری نثار نے کہا کہ پولیس کی ذمہ داری امن و امان برقرار رکھنا ہے  قوم کی نظریں جوانوں پر ہیں چودھری نثار نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری نقصان ہوا ہے مگر سکیورٹی فورسز کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن سے حالات بہتر ہوئے ہیں آپریشن کی حکمت عملی انہوں نے تیار کی تھی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے جس میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ،انہوں نے سوال اٹھایا کہ کونسا مذہب ایسا ہے جو تشدد کی اجازت دیتا ہے،چودھری نثار کا کہنا تھا کہ فوج کی ذمہ داری سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے۔ علاوہ ازیں وزیر داخلہ چودھری نثار نے طالبان کی قید سے بازیاب کرائے گئے بچوں سے ملاقات بھی کی اور ان بچوں کو پیارکرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے عظیم قربانیوں کے ذریعے قوم کے بیٹوں کو دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کروایا۔ nisar