Monday, September 16, 2024

شروع دن سے کہ رہے ہیں کہ پراپرٹی نواز شریف کی ہے ، فواد چودھری

شروع دن سے کہ رہے ہیں کہ پراپرٹی نواز شریف کی ہے ، فواد چودھری
March 30, 2018

 لاہور (92 نیوز) رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ شروع دن سے کہ رہے ہیں کہ پراپرٹی  نواز شریف کی ہے ، پہلے ان لوگوں نے خود انکار کیا لیکن اب مان گئے ۔  

 لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری شریف خاندان  پر خوب برسے ۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ دبئی میں لگائی جانے والی مل کو بیچ کر برطانیہ میں کاروبار کیا گیا لیکن دبئی سے آنے والے کاغذات کے مطابق انکی وہاں کو کوئی جائیداد نہیں تھی ۔  

 فواد چوہدری نے کہا کہ یہ سوال ہی بے تکا ہے کہ پراپرٹی نواز شریف کی ہے کہ نہیں اب حسن اور حسین نواز کے بچنے کا کوئی امکان نہیں ۔  

 رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ بچوں کے پاس پیسہ کہاں سے آیا ، نواز شریف نے ابھی بتانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید الیکشن کے حوالے سے دوسری جماعتوں سے رابطے میں ہیں ۔