Monday, May 20, 2024

شرمین کی دستاویزی فلم کو بہترین ڈاکومنٹری کا ایمی ایوارڈ مل گیا

شرمین کی دستاویزی فلم کو بہترین ڈاکومنٹری کا ایمی ایوارڈ مل گیا
October 6, 2017

واشنگٹن (92 نیوز) آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کیلئے ایک اور اعزاز۔
فلم ’’آ گرل ان دی ریور‘‘ نے 38 ویں ایمی ایوارڈ تقریب میں بیسٹ ڈاکومنٹری کا ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔
38 ویں دی نیوز اینڈ ڈاکومنٹری ایمی ایوراڈز کی رنگا رنگ تقریب نیویارک لینکنز سنٹر میں سجائی گئی۔
نامور پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’’آ گرل ان دی ریور‘‘ کو ایمی ایوارڈ کی تین مختلف کیٹیگریز
میں بہترین ڈاکیومینٹری ، بہترین مختصر ڈاکیومنٹری اور بہترین موسیقی کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔
اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جسے غیرت کے نام پر قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے تاہم وہ لڑکی قتل ہونے سے بچ جاتی ہے۔
شرمین عبید چنائے اس سے قبل بھی اپنی ڈاکیومنٹریز ’’چلڈرن آف طالبان‘‘ اور ’’سیونگ فیس‘‘ کیلئے ایمی ایوارڈ جیت چکی ہیں۔