Sunday, September 8, 2024

شرمین عبید چنائےکی ڈاکیو منٹری آسکرایوارڈ کیلئے نامزد

شرمین عبید چنائےکی ڈاکیو منٹری آسکرایوارڈ کیلئے نامزد
January 15, 2016
کراچی(92نیوز)پاکستانی فلم ڈائریکٹرشرمین عبید چنائےکی ڈاکیومینٹری فلم"گرل ان دا ریور"کوآسکر ایوارڈ کیلئےنامزد کردیاگیا،شرمین عبیدکہتی ہیں یہ صرف ان کیلئےنہیں بلکہ پاکستان کیلئےبھی اعزازکی بات ہے۔ تفصیلات کےمطابق شرمین عبیدکہتی ہیں کہ غیرت کےنام پرقتل کےمتعلق بنائی جانےوالی فلم"گرل ان دا ریور"بنانےکیلئےانھیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کیلئےیہ بات زیادہ اہم تھی کہ غیرت کےنام پرقتل کےواقعات کی روک تھام کیلئےاقدام کئےجائیں۔ شرمین عبیدکےمطابق ایک فلم ڈائریکٹرکی حیثیت سےان کاکام صرف مسئلےکواجاگر کرنا ہےلیکن اس کیلئےقانون بنانےکا کام سیاستدانوں کا ہے۔ شرمین کاکہناہےکہ غیرت کےنام پربنائی جانےوالی"فلم گرل ان دا ریور"کےآسکرایوارڈ کیلئےنامزد ہونےکےبعدانھیں وزیراعظم نوازشریف کی جانب سےتہنیتی پیغام بھی موصول ہوئےلیکن انھیں خوشی تب ہوگی جب خواتین کےتحفظ کیلئےقانون سازی کی جائے۔