Thursday, April 18, 2024

شرقپورشریف میں قائم دونوں یوٹیلٹی سٹورز حکومتی احکامات کے بعد ختم

شرقپورشریف میں قائم دونوں یوٹیلٹی سٹورز حکومتی احکامات کے بعد ختم
March 8, 2020
شرقپورشریف (92 نیوز) شرقپورشریف شہر میں قائم دونوں یوٹیلٹی سٹورز کو حکومتی احکامات کے بعد ختم کردیا گیا جس کی وجہ سے وزیراعظم کے پندرہ ارب روپے کے ریلیف پیکیج سے شرقپور شریف کےعوام مستفید نہیں ہوسکیں گے۔ سابق پنجاب حکومت نے شرقپورشریف شہر میں عوام کی سہولت کے لیے دو یوٹیلٹی اسٹورز قائم کیے، تاہم موجودہ حکومت نے دونوں یوٹیلٹی اسٹورز کو ختم کردیا۔ یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش سے شرقپورکے شہری وزیراعظم کے ریلیف پیکیج سے محروم ہوگئے، اسٹورز کی بندش سے شرقپورکے مکین سیخ پاہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کے شرقپورشریف میں دوبارہ یوٹیلٹی اسٹورزکھولے جائیں تاکہ عوام وزیراعظم کے ریلیف پیکیج سے استفادہ کرسکیں۔