Wednesday, April 24, 2024

شرح سود کم ہونے کے باوجود برآمدات اور دیگر شعبوں میں بہتری نہیں آئی : معاشی ماہرین

شرح سود کم ہونے کے باوجود برآمدات اور دیگر شعبوں میں بہتری نہیں آئی : معاشی ماہرین
September 24, 2016
کراچی (92نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان رواں مالی سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا۔ شرح سود پانچ اعشاریہ پچھہتر فیصد کی موجودہ شرح پر برقراررہنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا مانیٹری پالیسی کا اعلان کریں گے۔ معاشی ماہرین کے مطابق شرح سود کم ہونے کے باوجود برآمدات اور دیگر شعبوں میں بہتری نہیں آئی ہے۔ وہیں دوسری جانب اجناس اور توانائی کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی کی شرح بڑھی ہے۔ مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں اسٹیٹ بینک سے حکومت نے آٹھ ارب روپے قرض لیا۔ ملکی کرنٹ اکاونٹ خسارہ بھی بڑھا ہے۔ اس وقت موجودہ معاشی اعداوشمارکو دیکھتے ہوئے معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کی جانب سے آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود پانچ اعشاریہ پچھہتر فیصد پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔