Monday, May 13, 2024

شرح سود میں کمی آنے والی ہے، وزیراعظم

شرح سود میں کمی آنے والی ہے، وزیراعظم
March 11, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے تاجروں کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی اور کہا شرح سود میں کمی آنے والی ہے۔ اسلام آباد میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہنگائی کم ہو رہی ہے۔ ہیلتھ اور تعلیم کا سسٹم ٹھیک کریں گے۔ غریب کو انصاف کی فراہمی کے لیے لیگل ایڈ کا پروگرام بھی لائیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا آج شروعات ہوئی ہے، کام کو شروع کرنا ہی مشکل ہوتا ہے۔ انسان بڑے بڑے پراجیکٹ بنانے کا پروگرام بناتا ہے لیکن وہ شروع ہی نہیں ہوتا۔ پہلا قدم اٹھانا ہی مشکل ہوتا ہے۔ شوکت خانم بنانے کیلئے مجھے پہل اقدم اٹھانے میں پانچ سال لگے۔ انہوں نے کہا ہر پراجیکٹ کیلئے پہلا قدم ہی سب سے اہم ہوتا ہے۔ ہمیں گھروں کے منصوبے کیلئے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن بنانا پڑی۔ اسمبلی سے اس منصوبے کو پاس کرایا۔ اسمبلی میں بار بار نئے پاکستان اور گھروں کے حوالے سے پوچھا جاتا رہا۔ مسائل کے حل کیلئے ہی نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی بنائی گئی تھی۔ وزیراعظم نے کہا اب کلاس فورس کا ملازم بھی اپنا گھر بنا سکے گا۔ تنخواہ دار طبقہ بھی اب امید رکھ سکتا ہے کہ اس کا اپنا گھر ہو گا۔ ہم گھروں کے پراجیکٹ کے لیے یہاں تک بہت تیاری کرکے پہنچے ہیں۔ اب آگے کام آسان ہوتا چلا جائے گا۔ عمران خان نے خطاب میں کہا حکومت کے پاس کبھی بھی 50 لاکھ گھر بنانے کے لیے پیسہ نہیں تھا۔ یہ گھر تو پرائیویٹ سیکٹر نے بنانے تھے۔ گھر بنانے کا سفر شروع ہو گیا ہے۔ ہم نے سوا سال انتظار کیا، خوشی ہے ہائیکورٹ نے اس کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ اس سے بہت بڑا انقلاب آنے والا ہے۔ وزیراعظم نے کہا باہر کے ممالک میں لوگ بینک سے قرضے لے کر گھر بناتے ہیں۔ پاکستان میں بینک سے قرض لے کر گھر بنانے کا رجحان نہیں۔ مہنگائی کی وجہ سے ہم نے انٹرسٹ ریٹ ہائی رکھا ہوا تھا۔ اب مہنگائی نیچے آئی ہے تو انٹرسٹ ریٹ بھی نیچے آئے گا۔ لوگوں کے لیے قرض لے کر گھر بنانا آسان ہو جائے گا۔ وزیراعظم بولے ہمارا مقصد ہی کمزور طبقے کیلئے گھر بنانا ہے۔ ہماری افورڈایبل ہاؤسنگ کمزور طبقے کو ہی گھر فراہم کرے گی۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم سے 40 انڈسٹریاں براہ راست چلنا شروع ہو جائیں گی۔ 40 انڈسٹریوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا ہم ماسٹر پلان بنا رہے ہیں۔ ہم شہروں کے اردگرد گرین ایریاز بنانے کی پلاننگ کریں گے۔ کراچی اور لاہورمیں بھی بلیو ایریا پراجیکٹ شروع کر رہےہیں۔ یہ ملین ڈالرز کا منصوبہ ہے۔ نیا ہاؤسنگ پراجیکٹ چل پڑا ہے۔ وہ کوشش کرنے جارہےہیں جو بہت پہلے ہونی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا خواجہ سراؤں کو بھی ہیلتھ کارڈ دینے کا فیصلہ کیا۔ اس سے بہت خرچہ ہوا لیکن کتنے ہی لوگوں کی زندگیاں بدل گئیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا ہیلتھ کارڈ کے بعد اب ہم اپنا ہیلتھ سسٹم ٹھیک کریں گے۔ سرکاری اسپتال عوام کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ناکافی ہیں۔ پرائیویٹ اسپتالوں کوعلاج معالجے کیلئے سہولیات فراہم کریں گے۔ ہیلتھ کارڈ سےغریب طبقہ پرائیویٹ اسپتالوں سے بھی علاج کرا سکے گا۔ ہمارے اسکولز میں چار پانچ کروڑ بچے پڑھ رہے ہیں۔ یکساں نظام تعلیم لانے میں تھوڑا سا وقت لگے گا۔ اگر انگریزی ضروری ہے تو سب کو آنی چاہئے۔ ایسا نہیں ہونا چاہئے کہ صرف ایک طبقہ ہی انگریزی جانتا ہو۔