Friday, April 19, 2024

شرجیل کو کل اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونا ہوگا ،کرا چی واپسی کا فیصلہ بھی پیشی کے بعد متوقع

شرجیل کو کل اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونا ہوگا ،کرا چی واپسی کا فیصلہ بھی پیشی کے بعد متوقع
March 19, 2017
کراچی (92نیوز)سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن اسلام آباد ہائیکورٹ سے 20 مارچ تک حفاظتی ضمانت پر ہیں، پیر کو انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہوگا، ان کی کراچی واپسی کا فیصلہ پیشی کے بعد متوقع ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے شرجیل میمن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تفصیلات کےمطابق سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے پاکستان آمد سے قبل وکیل کی توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بیس مارچ تک حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی، کراچی کی احتساب عدالت محکمہ اطلاعات کرپشن ریفرنس میں شرجیل میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے جبکہ ملزم کو اشتہاری بھی قرار دیا جاچکا ہے۔ شرجیل میمن کی رہائی کےبعد پی پی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ سے رابطہ کیا تھا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے ٹیلی فون پر شرجیل میمن کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی،شرجیل میمن کو پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے،ان کی کراچی واپسی کا فیصلہ عدالت میں پیشی کے بعد کیا جائے گا۔