Tuesday, May 7, 2024

شرجیل میمن کے کمرے سے ثبوت ضائع کرنے کی کوشش کی گئی،پولیس رپورٹ

شرجیل میمن کے کمرے سے ثبوت ضائع کرنے کی کوشش کی گئی،پولیس رپورٹ
September 4, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) اربوں روپےکرپشن کے الزام میں گرفتارشرجیل میمن کے کمرے سےشراب کی بوتلیں برآمد ہونے کےمعاملے میں نیاموڑ آگیا،پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ جاری کردی جس میں  قوی شک ظاہر کیاگیاہے کہ ثبوت کو ضائع کرنے کی کوشش کی گئی،پولیس نےدواسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ جیل اورکورٹ پولیس اہلکاروں سمیت 8افراد کی گرفتاری کے لئے عدالت سےاجازت طلب کرلی۔ تحقیقاتی ٹیم کاکہناہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق جیل کے ارکان کاکردارپیشہ ورارانہ نہیں پایاگیا ، فوٹیج میں ایک مشکوک پیک کی منتقلی کو دیکھا گیا،جس میں نجی ملازم کوملوث پایاگیا۔ رپورٹ کے مطابق سب جیل میں مامورجیل ملازمین اور کورٹ پولیس  ملازمین کا قانونی فرائض میں کوتاہی برتناشک کومزیدتقویت دے رہاہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے دواسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل اورکورٹ پولیس اہلکاروں سمیت 8افراد کی گرفتاری کے لئے عدالت سے اجازت طلب کرلی  ہے، جیسے ہی گرفتاری کی اجازت ملے گی انہیں باقاعدہ گرفتارکرلیاجائے گیا۔ ذرائع کے مطابق اس وقت آٹھوں افراد پولیس کی حراست میں ہیں ، تحقیقاتی ٹیم کاکہناہےکہ  بوتلوں میں موجودسیال مائع کے بارے میں آنے والی کیمکل ایگزامنررپورٹ کو صحیح پرکھنے کےلئے سیکرٹری صحت سے مزید جانچ کی استدعا کی جائے گی۔