Saturday, April 27, 2024

شرجیل میمن کے خون اور برآمدہ بوتلوں میں شراب نہیں پائی گئی ، رپورٹ

شرجیل میمن کے خون  اور برآمدہ بوتلوں میں شراب نہیں پائی گئی ، رپورٹ
September 3, 2018
کراچی ( 92 نیوز) شرجیل میمن کے خون میں الکوحل کا عنصر نہیں پایا گیاجب کہ سب جیل قرار دیئے گئے اسپتال کے کمرے سے برآمد ہونے والی بوتلوں  میں  بھی شراب  نہیں پائی گئی ۔ آغا خان اسپتال کی لیبارٹری کی تصدیق شدہ رپورٹ کے مطابق شرجیل میمن کے خون میں الکوحل کا عنصر نہیں پایا گیا ۔ 92 نیوز نے رپورٹ  حاصل کر لی۔ شرجیل میمن کے خون کا ٹیسٹ نارمل ہے ، شراب کا عنصر نہیں پایا گیا، 92 نیوز نے آغا خان اسپتال لیب کی تصدیق شدہ رپورٹ حاصل کرلی، رپورٹ میں پلازمہ الکوحل ناٹ ڈیٹکٹڈ لکھا گیا ہے۔ رپورٹ میں الحکوحل کے استعمال سے متعلق دیگر تین ٹیسٹ بھی نارمل قرار دیے گئے ہیں جبکہ دوسری رپورٹ میں ڈائریکٹر لیب ، چیف کیمیکلز ایگزامنر ڈاکٹر زاہد انصاری  کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کے کمروں سے پولیس کی تحویل میں لی جانے والی  دونوں بوتلیں شراب کی نہیں ، متعلقہ رپورٹ حکومت سندھ ، متعلقہ تھانے اور محکمہ صحت کو ارسال کر دی گئی ہے ۔ شرجیل میمن کے خون کا ٹیسٹ چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت پر لیا گیا، رپورٹ سندھ حکومت سپریم کورٹ کو ارسال کرے گی ۔ ادھر احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم پر سوالوں کی بوچھاڑ ہو گئی ،  شراب برآمد ہونے کا سوال ہوا تو پی پی رہنما پریشان ہو گئے اور  کمرے کو سب جیل قرار دیکر جان چھڑالی۔ جیالے رہنما نے کہا کہ اسپتال، ائر پورٹ نہیں  جو ہر چیز چیک کی جائے۔ڈاکٹرعاصم کے خلاف چار سو باسٹھ ارب کرپشن ریفرنس کی مزید سماعت بارہ ستمبر کو ہوگی۔