Saturday, April 20, 2024

شرجیل میمن کی عدالت سے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست

شرجیل میمن کی عدالت سے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست
November 18, 2017

کراچی (92 نیوز) محکمہ اطلاعات سندھ کریشن کیس کی سماعت کے موقع پر شرجیل میمن کو پولیس قافلے میں بکتر بند گاڑی کے ذریعے بغیر ہتھکڑی لگائے جیل سے عدالت لایا گیا، شرجیل میمن لڑکھڑاتے ہوئے بکتر بند سے اترے اور بتایا کہ کمر میں شدید درد ہے۔ .

احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ کریشن کیس کی سماعت کرتے ہوئے قرار دیا کہ شکایات ملیں کہ اس کیس کے کچھ ملزمان براہ راست جیل سے لائے جاتے ہیں، وی آئی پی کلچر کے تحت قیدیوں سے امتیازی سلوک کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

سماعت کے دوران شرجیل میمن کے وکیل نے جیل سے باہر علاج معالجے کی سہولیات اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی استدعا کی تاہم عدالت نے کہا کہ اگرآپ کے موکل کا باہر علاج ہوتا ہے تو پھر یہ سہولت جیل کے ہر قیدی کے لیے ہونی چاہیے۔

وی آئی پی پروٹوکول اور کلچر کا خاتمہ کسی نہ کسی کو تو  ختم کرنا ہوگا، اس کیس کو بنیاد بنائیں اور جیل میں بہتر طبی سہولیات کی تجاویزات دیں۔

 عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے اور ریفرنس کالعدم کرنے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے سماعت 24 نومبر کے لیے ملتوی کردی۔عدالت نے جیل حکام سے  شرجیل میمن کا طبی معائنہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔