Friday, April 19, 2024

شرجیل میمن کو کراچی سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا

شرجیل میمن کو کراچی سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا
June 25, 2019

 کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی رہنما شرجیل میمن کو کراچی سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا۔ جیل حکام کو ریلیز آڈر ملنے پر شرجیل میمن کو رہا کیا گیا۔

شرجیل میمن سندھ اسمبلی کے اجلاس سے جیل آئے اور قانون کارروائی مکمل کرکے انہیں جانے کی اجازت دی گئی۔

 سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔ پونے 6 ارب روپے کریشن کے الزام میں گرفتار شرجیل میمن کی ضمانت منظور ہو گی۔ جیالے خوشی سے نہال ہو گئے اور احاطہ عدالت میں مٹھائی تقسیم کر دی۔

 عدالت نے شرجیل میمن کو 50 لاکھ روپے زر ضمانت اور پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا بھی حکم دیا۔ نیب نے شرجیل میمن کو گرفتار کرنا چاہا لیکن عدالت نے روک دیا اور وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے۔

 عدالت نے ڈی جی نیب اور نیب پراسیکیوٹر کو 27 جون کے لیے نوٹس جاری  کردیئے۔ عدالت سے ضمانت کے بعد شرجیل میمن کو سنٹرل جیل کراچی سے رہائی مل گئی۔ شرجیل میمن نے اپنی رہائی کو انصاف کی فتح قرار دیا۔

 جیل سے باہر آنے پر کارکنوں نے شرجیل میمن کا پرتپاک استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔