Thursday, April 25, 2024

شرجیل میمن کو 15 روز کی حفاظتی ضمانت مل گئی

شرجیل میمن کو 15 روز کی حفاظتی ضمانت مل گئی
March 20, 2017
اسلام آباد(92نیوز)سندھ کے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو 15دن کی حفاظتی ضمانت مل گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ملزم نے خود کو سرنڈر کیا عدالت اسے سراہتی ہے۔ شرجیل میمن کہتے ہیں کہ ان کی غیر موجودگی میں ریفرنس دائر کیا گیا چوہدری نثار اینڈ کمپنی اپنا کام کرتی رہے۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس اطہر من اللہ نے شرجیل میمن کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن ملزم ہیں عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کوئی عدالت کے سامنے خود کوسرنڈر کرے تو وہ مجرم نہیں ہوتا۔ مطمئن کریں کہ تمام عدالتیں حفاظتی ضمانت کیوں دیتی ہیں؟؟عدالت نے شرجیل میمن کو 20 لاکھ مچلکوں کے عوض 15دن کی حفاظتی ضمانت دیدی۔ سماعت کے بعد میڈیاسے گفتگو میں شرجیل میمن کاکہنا تھا کہ وہ ملک سے باہر گئے تو کیس بنادیئے گئے۔ ان کےلئے آسان تھا وہ باہر بیٹھ کر کیس کا سامنا نہ کرتےلیکن خود کو سرنڈر کیا۔ فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیب سیاسی طور پر نشانہ بنانا چھوڑ دے ثابت ہوگیا کہ پیپلزپارٹی کے کارکن جھوٹے مقدمات پر عدالت سے فرار نہیں ہوتے۔ اس موقع پر سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ کراچی میں اس کیس کا دفاع اب فاروق ایچ نائیک کرینگے۔