Friday, March 29, 2024

شرجیل میمن کرپشن کیس ، سینٹرل جیل کراچی میں طبی سہولیات کیلئے نئی درخواست دائر

شرجیل میمن کرپشن کیس ، سینٹرل جیل کراچی میں طبی سہولیات کیلئے نئی درخواست دائر
April 26, 2018
کراچی (92 نیوز) محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب روپے سے زائد کرپشن کیس میں شرجیل میمن نے سینٹرل جیل کراچی میں طبی سہولیات کیلئے نئی درخواست دائر کر دی ۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے 2 مئی کو جواب طلب کر لیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کمر کی شدید تکلیف ہے اور میڈیکل بورڈ نےبیرون مُلک علاج تجویز کیا ہے۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کر دیا اور ہدایت کی کہ بتایا جائے جیل میں کونسی طبی سہولیات دستیاب ہیں ؟ اور شرجیل میمن کو کونسی سہولیات درکار ہیں ؟ ادھر نجی اشتہاری کمپنیوں کے ملزمان کے وکلاء نے دلائل مکمل کر لئے ۔ اکاؤنٹنٹ محمد حنیف کے وکیل نے دلائل میں کہا، مُلزم کا تعلق نجی کمپنی سے ہے، نیب کو کارروائی کا اختیار نہیں۔ مُلزم عاصم انور کے وکیل نے کہا بدنیتی کی بنا پر مقدمے میں ملوث کیا گیا ۔ میرا مؤکل بطور سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمپنی اکاؤنٹ چلانے کے ذمہ دار تھے۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ مالی بے ضابطگی بنک اکاؤنٹ سےثابت ہو تو کیسے بری الذمہ ہوسکتے ہیں ؟ جس پر مُلزم مسعود ہاشمی کے وکیل نے کہا 7 کروڑ 50 لاکھ روپے خرد بُرد کا الزام لگایا گیا ۔ مسعود ہاشمی رقم واپس کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن میرے مؤکل نے کرپشن نہیں کی۔