Monday, September 16, 2024

شرجیل میمن کرپشن ریفرنس ، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا

شرجیل میمن کرپشن ریفرنس ، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا
February 15, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی کی احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھے ارب روپے کرپشن ریفرنس میں سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن، مرکزی ملزم انعام اکبر اور دیگر ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ۔
محکمہ اطلاعات سندھ میں پانچ ارب چھہترکروڑ روپے کرپشن ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی ۔
عدالت نے سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن اورمرکزی ملزم انعام اکبرسمیت بارہ ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ۔
عدالت نے کرپشن کے الزامات پڑھ کرسنائے تو ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا اور کیس کی سماعت تین مارچ تک ملتوی کر دی ۔
سماعت بند کمرے میں کی گئی تھی اور صحافیوں کو بھی کمرہ عدالت میں نہیں جانے دیا گیا ۔
شرجیل میمن نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ضمانت نہیں ہو رہی جبکہ اسحاق ڈار سینٹ میں امیدوار بن رہے ہیں ۔
ادھر شرجیل میمن نے راو انوار کو مشورہ دیا کہ وہ عدالتوں کا سامنا کریں ۔