Friday, April 19, 2024

شرجیل میمن نے ضمانتی مچلکے  اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادیئے

شرجیل میمن نے ضمانتی مچلکے  اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادیئے
March 21, 2017
اسلام آباد(92نیوز)شرجیل میمن نے  ضمانتی مچلکے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیئے۔ رجسٹرار آفس نے روبکار جاری کردی سابق صوبائی وزیرنے اللہ کا شکر ادا کیا اور سیدھے ایئرپورٹ پہنچ کر کراچی کی فلائٹ پکڑی اور کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں ایئرپورٹ پر ان کا بھرپوراستقبال کیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے رہنماءشرجیل میمن کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے دوسرے روز روبکار مل ہی گئی پیر کو حفاظتی ضمانت تو منظور ہوئی  تاہم عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث روبکارنہیں مل سکی تھی۔ منگل کو سابق صوبائی وزیر ایک بار پھروی آئی پی پروٹوکول میں اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے کچھ وقت کیفیٹریا میں گزارا۔ تسبیح کا ورد بھی کیا پھر عدالتی حکم ملا تو ضمانتی مچلکے جمع کرانے آفس پہنچ گئے۔ دومقامی افراد کے دس ، دس لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے۔ دفتر ی امور میں تھوڑا بہت وقت لگا تو موصوف بے چین ہو گئے بار بار عدالتی عملے سے پوچھتے رہے کتنا وقت لگے گا؟؟آخر کارروبکار جاری ہوئی اور شرجیل میمن کی بے چینی دور ہوئی۔ کہتے ہیں ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اللہ چوہدری نثار علی خان کو بھی خوش رکھے۔ روبکار ملتے ہی سابق صوبائی وزیر بینظیر ایئرپورٹ کو نکل پڑے اور وہاں سے کراچی کےلئے اڑان بھری اور تقریباڈیڑھ برس بعد کراچی پہنچ گئے ہیں ۔کراچی ایئرپورٹ پر کارکنوں نے ان کا بھر پور استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں ۔ کراچی میں ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں شہید بھٹو کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے شیروں کا مقابلہ کرونگا۔