Friday, September 20, 2024

شرجیل میمن نے اپنے دور وزارت میں اشتہاری کمپنیوں کے ساتھ مل کر پانچ ارب کی کرپشن کی

شرجیل میمن نے اپنے دور وزارت میں اشتہاری کمپنیوں کے ساتھ مل کر پانچ ارب کی کرپشن کی
March 31, 2016
کراچی(92نیوز)سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے دور وزارت میں اشتہاری کمپنیوں کے ساتھ مل کر پانچ ارب روپوں کی کرپشن کی  اشتہاری کمپنی ایورنیو کانسپٹس  پرائیویٹ لمٹیڈ کے سی ای او انعام اکبر نے جعلی انوائسسز کی مد میں قومی خزانے کو دو ارب روپوں کا نقصان پہنچایا ۔ تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کرپشن کی گنگا میں خود بھی نہائے اور اشتہاری کمپنیوں کو بھی ڈبکیاں دلوائیں ۔ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کی گئی نیب رپورٹ کے مطابق دوہزار تیرا کے بعد محکمہ اطلاعات سندھ میں پانچ ارب روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے ۔ ایورنیو کانسپٹس پرائیویٹ لمٹیڈ کے سی ای او  انعام اکبر اور شرجیل میمن کرپشن میں جوڑی دار بنے رہےشرجیل میمن نے انعام اکبر کو چار ارب روپے اشتہارات کی مد میں جاری کئے۔ انعام اکبر بھی کسی سے کم نہ نکلے اور جعلی انوائسسز سے قومی خزانے کو دو ارب روپوں کا چونا لگادیا ۔ نیب کی درخواست پر ایورنیو کانسپٹس پرائیویٹ لمٹیڈ کے سی ای او انعام اکبر کا نام ای سی ایل میں شامل کر لیا گیا عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس میں جاری مزید تفتیش سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ۔