Friday, April 19, 2024

شرجیل میمن ، شریک ملزموں پر اربوں روپے کرپشن کیس کی سماعت 9 جنوری تک ملتوی

شرجیل میمن ، شریک ملزموں پر اربوں روپے کرپشن کیس کی سماعت 9 جنوری تک ملتوی
December 23, 2017

کراچی (92 نیوز) اربوں روپے کرپشن کے الزام میں گرفتار سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن اور شریک ملزموں کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی اور سماعت 9 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
اربوں روپے کرپشن کیس میں گرفتار شرجیل میمن کواحتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔
جیالوں نے کرپشن کے الزام کا سامنا کرنے والے رہنما کا گل پاشی کر کے استقبال کیا۔
شرجیل میمن کی جانب سے گرفتاری سے متعلق درخواست دائر کر دی گئی۔
وکیل نے کہا کہ نیب حکام نے شرجیل میمن اور دیگرملزمان کی گرفتاری سے متعلق گمرہ کیا۔ گرفتاری کے وقت عدالت کا احترام نہیں کیا گیا، تحقیقات کروائی جائے۔
اس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان کے خلاف فرد جرم تیار ہے۔ وکلاء بلاجواز درخواستیں دائر کر کے تاخیر کر رہے ہیں۔
دوسری طرف عدالت نے ملزم انعام اکبر کے وکیل کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہارکیا۔
عدالت نے شرجیل میمن و دیگر کی درخواست پر نوٹس جاری کر دئیے۔
عدالت نے فرد جرم موخر کرتے ہوئے سماعت 9 جنوری تک ملتوی کر دی