Friday, March 29, 2024

سب جیل میں آنے اور جانے کی ذمہ داری جیل حکام کی ہے، ڈاکٹرعاصم حسین

سب جیل میں آنے اور جانے کی ذمہ داری جیل حکام کی ہے، ڈاکٹرعاصم حسین
September 3, 2018
کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنماء ڈاکٹرعاصم حسین کی احتساب عدالت آمد پر صحافیوں نے شرجیل میمن سے متعلق سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ ڈاکٹرعاصم حسین نے سب جیل قرار دیکر جان چھڑانے کی کوشش کی۔ صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے ضیاء الدین اسپتال میں دوا کے ساتھ دارو بھی دی جاتی ہے ۔ ڈاکٹر عاصم صحافی کے سوالوں پر گھبرا گئے اور گول مول جواب میں کہا کہ سب جیل میں آنے اور جانے کی ذمہ داری جیل حکام کی ہے۔ ڈاکٹرعاصم حسین نے سب جیل قرار دیکر جان چھڑانے کی کوشش کی ۔ جیالے رہنماء کا کہنا تھا اسپتال، ایئرپورٹ نہیں جو ہر چیز چیک کریں ۔ ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ شرجیل میمن کا کمرہ سب جیل قرار دیا گیا تھا جہاں پولیس تعینات تھی اور تمام ذمہ داری بھی پولیس کی ہی تھی جبکہ شرجیل میمن کو سرکار لائی تھی اور سرکار ہی واپس لے گئی۔ ڈاکٹرعاصم حسین نے چیف جسٹس کے ہر کام کی تعریف کا موقع جانے نہ دیا ۔ ضیاءالدین اسپتال میں کمرے کے ایک دن کے 40 ہزار روپے اخراجات کا سوال کیا تو کہنے لگے کرایہ پورا وصول کیا۔ دوسری طرف پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ سول اسپتال آمد پر شراب کی بوتلیں ملنے کا واقعہ نہ بھولے اور کہا اگر رات میں چھاپہ پڑتا تو شہد کی مکھیاں بھی ملتیں۔ ڈاکٹرعاصم اور دیگر کیخلاف462 ارب روپے کرپشن ریفرنس پر سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی گئی ۔