Saturday, May 11, 2024

شرجیل خان کی چھکوں کی ہیٹ ٹرک

شرجیل خان کی چھکوں کی ہیٹ ٹرک
February 24, 2021

کراچی (ویب ڈیسک) پی ایس ایل سیزن 6 پوری آب و تاب سے جاری ہے ، ایونٹ کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کے جارح مزاج بلے باز شرجیل خان نے شاداب خان کو اوپر نیچے چار چھکے جڑ دیے ۔

آٹھویں اوور کے اختتام تک کراچی کنگز کے  بغیر کسی نقصان کے 55 رنز تھے ۔  اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان 9واں اوور کرنے کیلئے پہلی گیند بابر اعظم نے کھیلی اور ایک اسکور کیا  جس کے بعد شرجیل خان سامنے آگئے ۔ شرجیل نے اوور کی دوسری گیند  مس کی ، تیسری  ، چوتھی ، پانچویں اور چھٹی  گیند پر  چھکے مار کر یکدم صورتحال تبدیل کر دی ۔

9ویں اوور کے اختتام پر کراچی کنگز کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 80 ہو چکا تھا۔