Sunday, May 12, 2024

شرجیل خان کا پی ایس ایل ڈرافٹ میں شمولیت کا امکان

شرجیل خان کا پی ایس ایل ڈرافٹ میں شمولیت کا امکان
February 18, 2020
لاہور (92 نیوز) کرکٹ کرپشن میں سزا بھگتنے والے اوپننگ بلے باز شرجیل خان کو پی سی بی کی جانب سے کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی۔ انہیں پی ایس ایل ڈرافٹ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی یونٹ کے ری ہیب پروگرام میں شرجیل خان نے دوسری کوشش میں ٹیسٹ پاس کیا جس کے بعد اب انہیں بہاولپور، شیخوپورہ اور کراچی میں کھلاڑیوں کو لیکچرز دینا ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ شرجیل خان ری ہیب پروگرام کے بعد کلب کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوگئے ہیں، لیکچرز اوپنر کی زندگی کا سب سے تلخ تجربہ ہوگا جس میں وہ جونیئر کھلاڑیوں کو بتائیں گے کہ ان کا کرکٹ سے کتنا نقصان ہوا ہے اور اس گھناﺅنے دھندے کے اثرات کتنے بھیانک ہیں۔ توقع ہے کہ وہ اپنے شہر حیدرآباد میں کلب میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، اسوقت شرجیل خان حیدرآباد کی پریکٹس پچوں پر گھنٹوں بیٹنگ پریکٹس کررہے ہیں اور اپنی فٹنس بہتر بنانےکی کوشش کررہے ہیں۔ شرجیل کے فروری میں پاکستان سپر لیگ کے بڑے سٹیج میں شرکت کے امکانات روشن ہیں، وہ اگلے فرسٹ کلاس سیزن میں قائد اعظم ٹرافی میں شرکت کرسکیں گے۔ پاکستان پریمیر لیگ میں عمدہ کارکر دگی دکھانے پرقوی امکان ہے کہ شرجیل خان ہالینڈ، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے میں پاکستان ٹیم میں جگہ بنا سکیں گے۔ اگست کے تیسرے ہفتے میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان نے اپنے کیے پر شرمندگی ظاہر کرتے ہوئے غیر مشروط معافی مانگی تھی۔