Saturday, April 27, 2024

شرجیل انعام میمن کے کمرے سے شراب برآمدگی کا مقدمہ تھانہ بوٹ بیسن میں درج

شرجیل انعام میمن کے کمرے سے شراب برآمدگی کا مقدمہ تھانہ بوٹ بیسن میں درج
September 1, 2018
کراچی ( 92 نیوز) شرجیل  انعام میمن کے کمرے سے شراب برآمد ہونے کا مقدمہ تھانہ بوٹ بیسن میں درج  کرلیا۔ مقدمہ میں شرجیل میمن اور ان کے دو ملازمین کونامزد  کیا گیا ہے ۔ مقدمہ  جیل سپرنٹنڈنٹ مجاہد خان کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں انسداد منشیات کی دفعہ عائد کی گئی ۔ دوسری جانب مدعی مقدمہ نے معاملے سے متعلق میڈیا کو جواب دینے سے گریز کیا۔ اندراج مقدمہ کے ساتھ ہی شرجیل میمن کے سر پر نا اہلی کی تلوا ر بھی لٹکنے لگی ہے ، قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن اسمبلی رکنیت سے نااہل ہو سکتے  ہیں۔ سابق سیکرٹری قومی اسمبلی کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن اخلاقی طور پر مجرم ثابت ہو گئے ،آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل ہو جائینگے ،اگر انہوں نے  شراب پی ہے تو اپنی نشست سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔