Friday, March 29, 2024

شرارتی بھیڑ ”شان دی شیپ “ میں قہقہے بکھیرے گی

شرارتی بھیڑ ”شان دی شیپ “ میں قہقہے بکھیرے گی
June 28, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) شرارتی بھیڑ اب بڑی سکرین پر تہلکہ مچائے گی۔ جی ہاں ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور اینی میشن فلم ”شان دی شیپ“ کا شوخیوں سے بھرا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی ننھی بھیڑ کے بڑے شہر میں آنے سے متعلق ہے۔ شہر میں آکر یہ شوخ بھیڑ اپنی چنچل حرکتوں سے ہر طرف قہقہے بکھیرے گی۔ فلم کی ہدایتکاری مارک برٹن اور رچرڈ سٹار زیک نے دی ہے جبکہ پس پردہ آوازوں میں جسٹن فلیچر ،جان سپارکز، اومڈ ڈجاللی شامل ہیں۔ ایکشن اور مزاح کا حسین امتزاج یہ فلم رواں سال سات اگست کو سینما گھروں میں نمائش کےلئے پیش کی جائے گی۔