Friday, March 29, 2024

شرارتی بندروں پر بنی فلم منکی کنگڈم  17اپریل کو ریلیز ہوگی

شرارتی بندروں پر بنی فلم منکی کنگڈم  17اپریل کو ریلیز ہوگی
March 14, 2015
  لاس اینجلس(ویب ڈیسک)شرارتی بندروں پر بننے والی فلم منکی کنگڈم سترہ اپریل کوریلیز ہوگی۔ امریکی فلم ساز کمپنی ڈزنی کی جانب سے بنائی جانے والی ڈاکومینٹری فلم  منکی کنگڈم کے منتظر فلم بینوں میں  بچے اور بڑے سب ہی شامل ہیں۔ فلم بینوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ارتھ ڈے کی مناسبت سے یہ فلم اگلے ماہ ریلیز ہوگی۔ بندروں کی شرارتوں سے لطف اندوز ہونے کے لئےشائقین اس فلم کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں ۔ قدرت سے محبت کرنے والے افراد بھی اس فلم کا ٹریلر دیکھ کر اسے عمدہ کاوش قرار دیتے نظر آرہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اسی فلم کے چرچے ہیں۔ فلم کی عکسبندی افریقہ اور دیگر ممالک کے جنگلوں میں کی گئی ہے۔ فلم میں بندروں کی نہ ختم ہونے والی شرارتوں کےساتھ ساتھ دوسرے جانوروں کو بھی دکھایا گیا ہے۔ قدرتی حسن کو  اجاگر کرتی اس فلم کی ہدایت کاری مارک لِن فیلڈاورالاستیرفودرگل نے دی ہے ۔