Saturday, May 11, 2024

شراب کے لائسنس کے اجرا کا الزام ، وزیراعلیٰ کو 12 صفحوں پر مشتمل سوالنامہ جاری

شراب کے لائسنس کے اجرا کا الزام ، وزیراعلیٰ کو 12 صفحوں پر مشتمل سوالنامہ جاری
August 12, 2020
لاہور (92 نیوز) شراب کے لائسنس کے اجرا کے الزام میں نیب نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کو 12 صفحوں پر مشتمل سوالنامہ جاری کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو 18 اگست تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔ نیب لاہور میں ایک اور بڑی پیشی ہوئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سکیورٹی اور پروٹوکول کے بغیر ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔ عثمان بزدار ایک گھنٹہ چالیس منٹ نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے موجود رہے اور سوالات کے جواب دئیے۔ وزیر اعلیٰ نے جاری بیان میں کہا نیب کے سامنے اپنا مؤقف دیا اور لائسنس کے معاملے پر حقائق سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو 12 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیتے ہوئے 18 اگست تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا گزشتہ روز نیب کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی اور قانون شکنی کا مظاہرہ کیا گیا،۔ قوم نے کل قانون شکنی اور آج قانون پسندی کا مظاہرہ دیکھا۔ مجھے جب بھی بلایا گیا ضرور پیش ہوں گا۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں وزیر اعلیٰ کی بغیر پروٹوکول نیب پیشی آئین کی پاسداری کی اعلیٰ مثال ہے۔