Friday, April 26, 2024

شراب برآمدگی کیس،شرجیل میمن کو بچانے کی کوششیں

شراب برآمدگی کیس،شرجیل میمن کو بچانے کی کوششیں
September 17, 2018
کراچی ( 92 نیوز) شراب برآمدگی کیس میں جیالے رہنما کو بچانے کی کوششں یا کچھ اور، من پسند چالان کی منظوری کیلئے سرکاری وکلاء پر دباؤڈالنے کا انکشاف ہواہے۔ ذرائع کے مطابق حکام بالا نے سرکاری وکیل کو چالان کی اسکروٹنی روکنے کی ہدایت کی ہے ، تاہم سرکاری وکیل نے تحریری حکم نامہ مانگ لیا، جس پر حکام بالا نے وکیل کو طلب کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق مداخلت کے باعث چالان دو روز سے محکمہ پراسیکیوشن سے آگے نہیں بڑھ سکا، متعلقہ پراسیکیوٹر چالان میں موجود خامیوں کی جانچ پڑتال کرنا چاہتا ہے۔ حکام بالا نے ہدایت کی ہے کہ چالان جیسے موصول ہوا، عدالت میں پیش کردیا جائے، اسکروٹنی روکنے سے ملزمان کو فائدہ ہوگا۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ ایاز تونیو کا کہنا تھ اکہ پراسیکیوٹر پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالا گیا،  فیصلہ کرنے میں خود مختیار ہیں۔