Tuesday, May 7, 2024

شراب برآمدگی کا معاملہ ، تفتیشی ٹیم ہاتھ پر مواد ڈال کر شراب ٹیسٹ کرتے رہے

شراب برآمدگی کا معاملہ ، تفتیشی ٹیم ہاتھ پر مواد ڈال کر شراب ٹیسٹ کرتے رہے
September 4, 2018
کراچی (92 نیوز) اربوں روپے کرپشن کے الزام میں گرفتار شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمدگی کے معاملے پر پولیس آفسر اور تفتیشی ٹیم ہاتھ پر مواد ڈال کر شراب ٹیسٹ کرتے رہے۔ شرجیل میمن کے کمرے سے برآمد ہونے والی شراب کی بوتلوں میں شراب تھی یا شہد، یہ جاننے کے لئے محکمہ صحت اور پولیس نے کیا کمال کا طریقہ اختیار کیا۔ نہ لیبارٹری کی ضرورت نہ کسی کیمیکل کی۔ ڈاکٹر اورپولیس افسر نے پہلے سونگھا پھرچکھ کرچیک  کیا اور رپورٹ بنا دی کہ بوتلوں میں شراب نہیں شہید اور زیتون کا تیل ہے ۔ اہم کیسز میں محکمہ صحت اور پولیس کا روایتی طریقہ کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔