Thursday, April 25, 2024

شراب برآمدگی میرا ذاتی مسئلہ ہے، پارٹی کا نہیں، شرجیل میمن

شراب برآمدگی میرا ذاتی مسئلہ ہے، پارٹی کا نہیں، شرجیل میمن
September 8, 2018
کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنماء شرجیل میمن نے کہا کہ شراب کی بوتلیں ملنے کے معاملے کی انکوائری چل رہی ہے ۔ اسے زیادہ اچھالنا نہیں چاہتا لیکن انکوائری میں سب سامنے آجائے گا۔ محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 75 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس  مں گرفتار شرجیل میمن کو بکتر بند میں احتساب عدالت پہنچایا گیا ۔ جیالے رہنماء لاٹھی کے سہارے چل کر کمرہ عدالت پہنچے۔ صحافیوں نے شراب کی بوتلیں ملنے کے معاملے پر سوالات کئے تو شرجیل میمن نے انکوائری تک صبر کرنے کا کہا ۔ پی پی رہنماء کا کہنا تھا واقعے کا مقدمہ درج ہوچکا ۔ اس کیس کو میڈیا میں اچھالنا نہیں چاہتا ، جبکہ سب جیل کے معاملے سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں۔ سماعت کے بعد شرجیل میمن نے الگ کمرے میں دربار لگا لیا اور ملاقاتیں کرتے رہے ۔ ملاقاتیوں کیلئے کرسیاں کم پڑ گئیں تو وہ بھی پہنچا دی گئیں جبکہ کمرے کے باہر پہرا بھی دیا گیا۔ ذاتی محافظوں نے عدالتی عملے کو بھی شناخت کے بعد اندر جانے دیا ۔ ملاقات کے دوران چائے اور بسکٹ سے تواضع کی جاتی رہی ۔ احتساب عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کر دی۔