Sunday, May 19, 2024

لندن میں آٹھ افراد کے چہروں پر تیزاب پھینک دیا گیا

لندن میں آٹھ افراد  کے چہروں پر تیزاب پھینک دیا گیا
September 24, 2017

لندن (92 نیوز) لندن ایک بار پھر تیزاب گردی کا شکار ہو گیا۔ شرپسندوں کے تیزاب حملے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

 برطانوی پولیس کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے ایک گروہ نے مشرقی لندن کے سٹریٹ فورڈ انڈر گرائونڈ ٹیوب سٹیشن پر لوگوں کے چہروں پر تیزاب پھینکا   جس سے متاثرہ افراد کی آنکھوں کو نقصان پہنچا ۔

 تیزاب حملے کے بعد متاثرہ لوگوں کی جانب سے  پانی کی تلاش کے دوران بھگدڑ بھی مچی تاہم اس میں کوئی شخص ہلاک یازخمی نہیں ہوا ۔

 پولیس کے مطابق ویک اینڈ کے باعث لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد سٹیشن پر موجود تھی ۔ پولیس نے حملے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ باقیوں کی تلاش کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔