Sunday, September 8, 2024

شدید گرمی میں جنوبی پیرو کے پہاڑی علاقے شدید برفباری کی زد میں، درجہ حرارت منفی اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ

شدید گرمی میں جنوبی پیرو کے پہاڑی علاقے شدید برفباری کی زد میں، درجہ حرارت منفی اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ
August 19, 2015
پیرو (ویب ڈیسک) جنوبی پیرو کے پہاڑی علاقے میں برفباری سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم ہونے پر عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں جبکہ چارے کی کمی سے جانور شدید متاثر ہیں جبکہ شدید سردی کی وجہ سے الپاکا نسل کی ایک سو تینتیس بھیڑیں ہلاک ہو گئی ہیں۔ برفباری سے ضلع پنچوس سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں درجہ حرارت منفی اٹھارہ ڈگری سینٹی گرڈ تک گر گیا ہے اور ضلع بھر میں ڈیڑھ ڈیڑھ فٹ تک برف کی تہہ جم گئی ہے جبکہ جانوروں کیلئے چراگاہیں مکمل طور پر برف میں دب گئی ہیں جس کی بنا پر جانوروں کیلئے چارہ نایاب ہو گیا ہے۔ دوسری طرف لوگوں کیلئے گھروں سے نکلنا دشوار ہے۔ کوجاتا کے میئر الفانسو اوجیدو نے کہا جانوروں کیلئے چارہ دستیاب نہ ہونے سے بھیڑ بکریاں فاقوں کا شکار ہو کر مر رہی ہیں اور الپاکا کے تین ہزار فارمر انتہائی مشکلات سے گزر رہے ہیں اور انہوں نے چرواہوں کیلئے امداد کی درخواست کی ہے۔