Friday, May 3, 2024

شدید گرمی سے بچنے کیلئے کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں ؟

شدید گرمی سے بچنے کیلئے کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں ؟
May 17, 2016

لاہور (92نیوز) گزشتہ برسوں کی نسبت رواں سال لوگوں کو زیادہ شدید گرمی کا سامنا ہے۔ پاکستان کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت پچاس ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہو چکی ہیں جو معمول سے کہیں زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسانی جسم کے عمومی درجہ حرارت کی زیادہ سے زیادہ حد چھتیس سے ساڑھے سینتیس درجے سینٹی گریڈ ہے۔ درجہ حرارت اس حد سے تجاوز کر جائے تو اسے بخار کی کیفیت کہا جاتا ہے۔ شدید گرمی انسانی جسم پر بہت سے منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔

درجہ حرارت جب چالیس سے پچاس درجے کی طرف جانے لگتا ہے تو گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث انسانی جسم کو پسینہ زیادہ آتا ہے جس سے جسم میں پانی کی کمی کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے اور بعض اوقات اس کا نتیجہ موت کی صورت میں بھی نکل سکتا ہے۔ ایسے موسم میں لوگوں کو چاہیے کہ پانی کا استعمال زیادہ کریں۔

سخت ورزش سے گریز کریں اور ایسے ملبوسات استعمال کریں جو زیادہ بھاری بھرکم نہ ہوں اور ہلکے رنگوں کے حامل ہوں۔ سایہ دار جگہوں پر بیٹھا جائے، پنکھے، روم کولر اور ایئر کنڈیشنر کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ بصورت دیگر گرم موسم کی لہر قاتل ثابت ہو سکتی ہے۔