Sunday, September 8, 2024

شدید سردی کی لہرکے بعد لوگ موسمی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

شدید سردی کی لہرکے بعد لوگ موسمی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے
January 23, 2016
لاہور(92نیوز)ملک بھر میں سردی کی شدیدلہر کے بعد لوگ موسمی بیماریوں میں مبتلا ہونا شروع ہوگئے ڈاکٹر نے مشورہ دیا ہے کہ شہر ی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سردی میں غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔ تفصیلات کےمطابق سردی بڑھی تو سورج بھی غائب ہوگیا اور لوگ بیمار پڑنا شروع ہوگئے کسی کو نزلہ اور زکام ہے، تو کوئی کھانسی اور بخار سے بے آرام ہے بچوں اور بوڑھوں سمیت کوئی بھی موسمی بیماریوں سے محفوظ نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آجکل اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی اکثریت موسمی بیماریوں کا شکار ہے ، ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ شہری گرم مشروبات کا استعمال زیادہ کر دیں۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرد موسم میں جوڑوں کے درد  دمے  اور نمونیہ کے مریضوں کی تکلیف بھی بڑھ جاتی ہے۔ بلا کی اس سردی میں اگر موسمی بیماریوں سے بچنا ہے تو پھر ضروری ہے شہری خود بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں،تاکہ دوا اور ڈاکٹر سے بھی دور رہیں ۔