Friday, April 26, 2024

شدید سردی میں کوئی بھی شخص شیلٹر کے بغیر نہ رہے، وزیراعظم

شدید سردی میں کوئی بھی شخص شیلٹر کے بغیر نہ رہے، وزیراعظم
December 29, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا شدید سردی میں کوئی بھی شخص شیلٹر کے بغیر نہ رہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1211242610850959360 وزیر اعظم نے پنجاب اورخیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کو  ہدایت کی ہے کہ بے گھروں کےلیے شیلٹر کی فراہمی یقینی بنائیں۔ ایسے افراد جن کے لیے پناہ گاہوں میں جگہ نہیں ان کے لیے عارضی پناہ گاہوں کی فراہمی کے لیے دونوں صوبوں کی انتظامیہ فوری ایکشن لے اورجلد از جلدعارضی پناہ گاہ بناکر انہیں وہاں محفوظ کرے اور ان کے کھانے کا بھی مکمل انتظام کرے۔