Monday, May 13, 2024

شدید سردی، ملک میں بجلی اور گیس کا شارٹ فال بڑھ گیا

شدید سردی، ملک میں بجلی اور گیس کا شارٹ فال بڑھ گیا
December 28, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں بجلی اور گیس کا شارٹ فال بڑھ گیا۔ شدید سردی میں گیس کی بندش جبکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے۔ وزارت توانائی ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 3 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیا۔ سسٹم کو 2 ارب 48 کروڑکیوبک فٹ گیس کمی کا سامنا ہے، گیس کی مقامی پیداوارمیں 59 کروڑ60 لاکھ کیوبک فٹ کمی ہے، پاورپلانٹس کو گیس کی فراہمی دوتہائی کم کر دی گئی، تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار صرف 200 میگاواٹ رہ گئی۔ تربیلا ڈیم میں بجلی پیدا کرنے والے 14 یونٹ بند ہیں، منگلا ڈیم سے بھی 200 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، گیس نہ ہونے کے باعث بجلی کی طلب 14 ہزار میگاواٹ ہوگئی، ملک بھر میں 5 گھنٹے تک بجلی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔