Thursday, March 28, 2024

شدید زلزلے نے جنوبی ایشیا  اور  وسطی ایشیا  کے کئی ممالک کو ہلا کر رکھ دیا

شدید زلزلے نے جنوبی ایشیا  اور  وسطی ایشیا  کے کئی ممالک کو ہلا کر رکھ دیا
October 26, 2015
          لاہور(ویب ڈیسک)زلزلے  کے جھٹکے  جنوبی ایشیا  اور  وسطیٰ  ایشیا  کے کئی ممالک میں  بھی محسوس کئے گئے ۔ تفصیلات کےمطابق پیر کی  دوپہر  آنے والے زلزلے کا مرکز  افغانستان کاصوبہ بدخشاں تھا ،زلزلے سے نہ صرف پاکستان اور بھارت کے درجنوں شہراور دیہات متاثر ہوئے بلکہ تاجکستان، ازبکستان ، قازقستان ،متحدہ عرب امارات اور چین کے صوبہ سن کیانگ میں اس  کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،بھارت کے شمالی علاقوں  ہریانہ ، لدھیانہ  ، بھوپال ،   چندی گڑھ  ،  نئی دہلی اور مد ھیا پردیش  میں   بھی  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلے پر  شہریوں نے  گاڑیاں  روک دیں ، بھارتی  پنجاب میں زلزلے کی وجہ سے ٹیلیفون کا  نظام  بری طرح  متاثر ہو ا اور لوگوں کو  رابطے میں  مشکل کا سامنا  کرنا پڑا،عینی شاہدین کے مطابق زلزلےسے  زمین کافی  دیر تک ہلتی  رہی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھی کئی مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے  سرینگر میں جہانگیر چوک کے فلائی اوور میں دراڑ پڑ گئی  جس کے  باعث  شاہراہ ٹریفک  کے لئے بند کر  دی گئی سرینگر  میں ہی سوپور کے نزدیک زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے بھارتی فوج کا ایک بنکر  تباہ ہو  گیا ، زلزلے  نے  ریاست میں  پانچ سو سال پرانے  قلعے  کو بھی شدید نقصان پہنچا یاہے۔