Saturday, May 18, 2024

شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف سیکشنز بند

شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف سیکشنز بند
December 24, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف سیکشنز بند کردئیے گئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن اور ایم تھری فیض پور سے سمندری تک دھند کے باعث بند ہے۔ پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک موٹر وے بھی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔

موٹروے ایم فور پر شام کوٹ سے شیر شاہ انٹرچینج پر بھی دھند ہے، حد نگاہ 100  میٹر سے کم ہونے پر ٹریفک سست روی کا شکار ہے۔